تازہ تر ین

ڈی جی رینجرز کو ”فوری گرفتاری کا حکم “متحدہ حلقوں میں ہلچل

کراچی(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا ہے کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاو¿سز پر حملوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ایک بار پھر فاروق ستار اور عامرخان سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے 31 مئی کو عدالت میں پیش کریں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain