تازہ تر ین

سندھ سے ناانصافی ، مراد علی شاہ کا اہم اقدام

کراچی (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو بانی ایم کیو ایم سے ملا دیا، کہتے ہیں پی ایس پی والوں کو میٹرو پول آنے سے منع کیا تھا، پتہ نہیں انہیں کس نے وہاں تک آنے کی پٹی پڑھائی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد اسی سال رکھا جائے گا۔
پی ایس پی نے ایم کیو ایم پارٹ ٹو بننے کی کوشش کی، مصطفیٰ کمال بانی متحدہ جیسے بن گئے، مارچ میں خواتین اور بچوں پر تشدد کی ذمہ دار انتظامیہ نہیں بلکہ کمال ہیں، مراد علی شاہ برس پڑے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے دورہ چین سے واپس آتے ہی پاک سرزمین پارٹی کی قیادت پر تیروں کی بارش کر دی۔ مصطفیٰ کمال کو بانی ایم کیو ایم سے تشبیہہ دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ایس پی کو ایف ٹی سی تک آنے کی اجازت تھی، ریلی کو میٹروپول آنے سے منع کیا تھا۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد اسی سال رکھا جائے گا۔ جیالے وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain