اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی نے اپنا دائر ہ کار وسیع کردیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے پانامہ کیس میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی نے اپنا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے۔ جے آئی ٹی نے قومی احتساب بیورو کے سابق افسروں سے بھی رابطے کئے ہیں۔جب کہ سابق افسران نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان حلفی اور یگر شواہد کے حوالے سے معاونت کی ہے۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 22 مئی کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی پیش رفت پورٹ کا جائزہ لے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے تحت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی پیشرفت کا جائزہ لے گا۔ جے آئی ٹی کو 20 مئی تک تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 اپریل کو پاناما کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالتی حکم کے مطابق خصوصی بینچ ہر 15 روز کے بعد جے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ لے گا۔






































