لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں ایکسپورٹ، امپورٹ بینک آف چائنہ( ایگزم بینک )کے ہیڈ کوارٹر میں صدر ایگزم بینک آف چائنہ لیولیانگ (Mr.Liu Liange)سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے صدر ایگزم بینک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا انتہائی اہم حصہ ہے اور ون بیلٹ ون روڈ کے عظیم الشان منصوبے کے مثبت اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے، ےہ منصوبہ چےن کے وےژنری صدر شی جن پنگ کی سےاسی بصےرت اورمستقبل بینی کا آئےنہ دار ہے جس سے کئی ممالک اےک دوسرے کے قرےب آئےں گے اورترقی، خوشحالی اور امن کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وزےراعلیٰ نے لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن مےٹروٹرےن پر تےزی سے کام کرنے کی بھر پور کوشش جاری ہے۔ قانونی پےچےدگےوں کی وجہ سے بعض مقامات پر تاخےر ہوئی ہے، لےکن عدالت سے اجازت ملتے ہی اس تاخےر کو پوراکرنے کی بھر پور کوشش کرےںگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب مےں چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں کے معیار، شفافیت اور تےزرفتاری سے تکمےل کو ےقےنی بناےاگےا ہے۔ ساہےوال مےں چےن کے تعاون سے لگنے والے کول پاور پلانٹ سے بجلی کی پےداوارشروع ہوچکی ہے جبکہ دےگر منصوبوں پر بھی دن رات کام جاری ہے اور مےں منصوبوں پر پیش رفت کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ چےن کی جانب سے ملنے والی اےک اےک پائی کوامانت سمجھ کر استعمال کےا جارہا ہے اورےہی وجہ ہے کہ آج کئی منصوبے آسمانوں کو چھو رہے ہےں۔ صدر اےگزم بےنک آف چائنہ نے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت معےار ،رفتار اور شفافےت کے اعتبار سے چےن کے مالےاتی اداروںکے اعتماد پر پورا اتری ہے اورجس کام مےں وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف ہوتے ہےںہمےں ہر لحاظ سے اطمےنان اور اعتماد ہوتا ہے کےونکہ شہبازشرےف وقت پر کام مکمل کرتے ہےں اور انہوںنے اپنے عمل سے ےہ ثابت بھی کےا ہے۔ صدر اےگزم بےنک نے وزےراعلیٰ پنجاب کو ےقےن دہانی کرائی کہ مستقبل مےں بھی پنجاب کے ساتھ مالیاتی تعاون جاری رکھا جائے گا۔ وزےراعلیٰ نے صدر اےگزم بےنک کو پنجاب مےںجاری ترقےاتی منصوبوں خصوصاً توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر ہونےوالی پےش رفت کے بارے مےں تصاوےر پر مشتمل البم پےش کی۔ اےگزم بےنک کے صدر نے پنجاب مےں منصوبوں پر ہونے والی پےش رفت کو سراہا اور وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی کارکردگی کی تعرےف کی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف اورصدراےگزم بےنک کی موجودگی مےں وزرات خزانہ، رےونےو، اقتصادی امور،شمارےات ونجکاری، حکومت پاکستان اوراےگزم بےنک آف چائنہ کے مابےن پاکستان رےموٹ سنسنگ سٹےلائٹ پراجےکٹ کے بارے مےں حکومتی رعاےتی قرضوں کے معاہدے پر دستخط کےے گئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے بےجنگ مےں چائنہ رےلوے، نورےنکو کے صدرکی قےادت مےں وفدنے ملاقات کی ،جس مےںاورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے پر ہونے والی پےش رفت پر تبادلہ خےال کےاگےا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے چائنہ رےلوے ،نورےنکو کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے نے ٹرانسپورٹ کے نئے کلچر کی بنےاد رکھ دی ہے اور اورنج لائن کے بعد پنجاب مےں اےسی مزےد لائنےں بنانے کا منصوبہ بناےا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اورنج لائن مےٹروٹرےن کا منصوبہ عام آدمی کا منصوبہ ہے اوراس ضمن مےں جو مشکلات پےش آئی ہےں، مےں اسے ذاتی طورپر دور کراو¿ں گا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب مےں چےن کے تعاون سے کئی منصوبے لگ رہے ہےںاور پاکستان اورچےن کے درمےان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون سے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاک چین دوستی ، محبت او رخلوص کا غیر معمولی تحفہ ہے۔ منصوبے کے سول ورکس پر اعلی معیار کا کام کیا جا رہا ہے اور ےہ منصوبہ فن تعمیر ، شفافیت اور اعلیٰ معیار کا عظیم شاہکار ہو گا اورعام آدمی کو عالمی معیار کی جدید ، تیز رفتار اور باکفایت سفری سہولتوںکی فراہمی کےلئے یہ منصوبہ ایک گیم چینجرثابت ہو گا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے بےجنگ مےں چےن کی وزرات صنعت اور انفارمےشن ٹےکنالوجی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، چےنی وزرات صنعت اور انفارمےشن ٹےکنالوجی کے وفد کی قےادت ڈائرےکٹرلومن (Mr.Luv Min) کررہے تھے، اس موقع پر صنعت اور انفارمےشن ٹےکنالوجی کے شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر اتفاق کےاگےا۔ وزےراعلیٰ نے چےنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چےن انتہائی فراخدلی سے اپنی غےر معمولی کامےابیوں کے تجربات پاکستان سے شےئر کررہا ہے اور چےن کی ےہ درےادلی دونوں ملکوں کی بے مثال دوستی کا عکاس ہے، بلاشبہ چےن کا معاشی تعاون قابل قدر ہے اور اس کےساتھ چےن کے مشورے بھی بڑے مفےد اورفائدہ مند ہےں۔ انہوںنے کہاکہ پاک چےن تعلقات آج جس نہج پر پہنچ چکے ہےں، ماضی مےںاس کی مثال نہےں ملتی، سی پےک کے باعث صنعتی سےکٹر مےں بے پناہ مواقع پےدا ہوئے ہےں۔ چےنی سرماےہ کاروں اور حکومتی تعاون سے صنعتی سےکٹر کے فروغ مےں تعاون کے بے پناہ امکانات موجود ہےں،ہم صنعتی قوانےن اور دےگر امور کو بہتر بنانے کےلئے چےن کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہےں۔ ڈائرےکٹرلومن نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی اورانفراسٹرکچر کےساتھ صنعتی شعبے مےں پاکستان سے تعاون ہماری ترجےحات مےں شامل ہے اور اس ضمن مےں پاکستان خصوصاً پنجاب کےساتھ قرےبی رابطے کے تحت تعاون کو فروغ دےا جائے گا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے بےجنگ مےں چےن کے توانائی کے معروف گروپ TBEAکے وفد نے ملاقات کی ،جس میں توانائی کے منصوبوںخصوصاً سولر پاور پراجےکٹس مےں تعاون پر تبادلہ خےال ہوا۔ چےنی کمپنی نے پنجاب مےں توانائی سےکٹر مےں مزےد سرماےہ کا ری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں رواےتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبے لگائے جارہے ہےں اور لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کی جانب تےزی سے بڑھ رہے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ بہاولپور مےں پاکستان





































