لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل کے تعاون سے الحمرا ہال میں ہونے والا اجوکا تھیٹر کا دو روزہ فیسٹیول گذشتہ روز ختم ہوگیا، پندرہ سے سولہ مئی تک جاری رہنے والے فیسٹیول کو شرکا کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل رہی اور شائقین نے شاہد محمود ندیم کے تحریر کردہ دونوں کھیلوں ”بالا کنگ “ اور ”ا نہی مائی دا سفنہ“ کو خواب سراہا ۔ دو روزہ فیسٹیول کا انعقاد اجوکا تھیٹر نے اپنے قیام کے تینتیس برس مکمل ہونے کی مناسبت سے کیا تھا ۔ انیس سو چوراسی میں ایک گھر کے لان سے کھیل ” جلوس“ کی پرفارمنس سے شروع ہونے والا اجوکا تھیٹر اب تک پچاس سے زائد نئے کھیل پیش کرچکا ہے جن میںدارا، بلھا، کون ہے یہ گستاخ ، میرا رنگ دے بسنتی چولا، کبیڑا کھڑا بازار میں ، بالا کنگ ، انہی مائی دا سفنہ ، امریکہ چلو سمیت لاتعداد دیگر شامل ہیں،آرٹسٹک ڈائریکٹر اجوکا تھیٹرمدیحہ گوہر نے معاشرے میںتعمیری اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت کو پرفارمنگ آرٹس گروپس کی سرپرستی کرنے کی اپیل کی ۔