تازہ تر ین

عاطف اسلم کے گانے ”مسافر“ نے دھوم مچادی

ممبئی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکارعاطف اسلم بھارتی فلموں میں گلوکاری کرکے بے حد پزیرائی حاصل اورلاتعداد مداح بنا چکے ہیں تاہم اب ایک بار پھر بھارت میں ان کی آوازکا جادو بکھر چکا ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے پرپابندی عائد کی گئی تھی لیکن اب بھی ہدایتکار و پروڈیوسرز قابلیت کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں جہاں عاطف اسلم کا گایا ہوا ایک اور گانا وائرل ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے نئی آنےوالی بھارتی فلم ’سوئٹی ویڈز این آر آئی‘ میں اپنی آوازمیں ایک اور گانا ریکارڈ کرادیا جو محض 24 گھنٹوں میں ہی ہٹ ہوچکا ہے اوربھارت میں بے انتہا پسند کیا جارہا ہے۔ پالک منچل کا لکھا گیا عاطف اسلم کا گانا مسافر گزشتہ روز ریلیزکیا گیا۔
جب کہ گانے کوایک ہی دن میں سوشل میڈیا پر10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ گلوکارعاطف اسلم نے عرفان خان اورصباقمر کی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم“ کے لیے گیت ”حور“ ریکارڈ کرایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain