تازہ تر ین

ایک اور جعلی پیر نے جنسی ہوس پوری کر لی

رحیم یار خان(نیوز چینل ۵)رحیم یار خان کے قریب جیٹھا بٹھا کے علاقے میں جعلی پیر نے مبینہ طور پر 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔صدر خانپور کے اسٹیشن ہاس افسر (ایس ایچ او) عباس اختر نے بتایا کہ جیٹھا بٹھا کے رہائشی فاقر حسین نے صدر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کی بیٹی اور بہو کو تقریبا دو ہفتے قبل بلال شاہ نامی جعلی پیر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔عباس اختر کے مطابق فاقر حسین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اور بہو اکٹر بلال شاہ کے پاس تعویذ لینے جایا کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ فاقر حسین کے مطابق تقریبا دو ہفتے قبل ان کی بیٹی اور بہو نے بلال شاہ کے پاس سے گھر واپس لوٹ کر بتایا کہ جعلی پیر نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔اپنی شکایت میں فاقر حسین نے کہا کہ انہوں نے علاقے کے چند بااثر افراد سے اس حوالے سے رابطہ کیا جن کے دبا کے باعث بلال شاہ نے متاثرین کو پیسے یا زمین دینے کی پیشکش کی۔تاہم فاقر حسین نے جعلی پیر کی یہ پیشکش ٹھکرا دی۔پولیس نے بلال شاہ کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔دونوں متاثرہ خواتین کو طبی جانچ کے لیے خانپور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھجوا دیا گیا، جبکہ پولیس نے بلال شاہ کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain