لاہور (خصوصی رپورٹ) ن لیگ لاہور نے پی پی اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی رمضان المبارک سے قبل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ ن لیگ لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ‘ ڈاکٹر اسد اشرف‘ لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید‘ ارکان صوبائی اسمبلی رمضان صدیق بھٹی‘ رانا اقبال‘ یٰسین سوہل‘ ڈپٹی میئر سواتی خان‘ مہر محمود‘ چودھری بلال‘ عامر خان‘ میاں سلیم‘ شاہد چندہ‘ احسن شرافت‘ چودھری عبدالمجید چن نمبردار‘ اقبال‘ تنویر نثار گجر‘ صبغت اللہ سلطان‘ رانا خالد قادری‘ غلام دستگیر خان‘ شہباز حیدر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ محمد پرویز ملک نے تمام کوآرڈی نیٹرز کو بریفنگ دیتے کہا کہ وہ بہتر سے بہتر‘ پرانے نظریاتی اور مخلص کارکنوں کو آگے لائیں تاکہ ایک بہترین اور مثالی تنظیم معرض وجود میں آسکے اور کسی کارکن کی حق تلفی نہ ہو۔ سید توصیف شاہ نے اجلاس میں تجویز دی کہ وارڈ تنظیم میں تمام کوآرڈی نیٹرز نے بہت کم عرصہ میں تنظیم مکمل کی جس سے پرائمری سطح پر بہت بڑی تنظیم معرض وجود میں آئی ہے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تنظیمی عہدیداروں کو تعریفی اسناد اور شیلڈز ینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ ان تجاویز کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے پرویز ملک نے کہا کہ ن لیگ ایک مثالی تنظیم بنائے گی اور لاہور تنظیم بہت جلد ایک تقریب منعقد کرے گی جس میں حمزہ شہبازشریف کے دست مبارک سے تنظیم سازی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوآرڈی نیٹروں کو تعریفی اسناد اور شیلڈین دی جائیں گی۔






































