کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہےکہ پاک سرزمین پارٹی کےچئیرمین مصطفی کمال ایم کیوایم کےبانی الطاف حسین کادوسراحصہ ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے مرادعلی شاہ نے مصطفی کمال پرکڑی تنقیدکی۔ انھوں نے کہاکہ مصطفی کمال الطاف حسین ٹو ہیں۔ انھوں نے دھمکی دی کہ مصطفی کمال یہ لہجہ استعمال کرنابندکریں۔ ان کاکہناتھاکہ مصطفی کمال یہ سب میرے خلاف نہیں کررہے ۔وزیراعلی سندھ نےکہاکہ مصطفی کمال جوکچھ کررہے ہیں وہ ٹھیک نہیں۔ مصطفی کمال کراچی پررحم ہیں۔ شہر کوحالات کئی سال بعد ٹھیک ہوئے ہیں۔





































