تازہ تر ین

جوہر ٹاﺅن کے 1061 پلاٹوں بارے خاص اور تشویشناک خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) جوہر ٹاﺅن کا گمشدہ ریکارڈ ایل ڈی اے نے جوہر ٹاﺅن فیز ون کے 479 اور فیز ٹو کے 582 پلاٹوں کو ریڈ کراس لگا دیا۔ 1061 الاٹی ملکیتی ثبوت کے لئے دربدر ہوگئے۔ فائل مافیا نے بھی ان پلاٹوں پر نظریں جمالیں۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاﺅن فیز ون اور ٹو کے ایک ہزار سے زائد پلاٹوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے آفس کی متعلقہ برانچ سے غائب ہے جس کی بدولت جوہر ٹاﺅن سکیم کے 1061 الاٹی ملکیتی ثبوت کے لئے دربدر ہوگئے جبکہ ایل ڈی اے کے پاس ان پلاٹوں کا ریکارڈ موجود نہ ہونے کے باعث قیمتی پلاٹوں کا لین دین بند کر رکھا ہے۔ ریکارڈ مرتب نہ ہونے کی صورت میں 9 ارب 54 کروڑ روپے مالیت کی اراضی قبضہ مافیا کے چنگل میں جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس میں ڈائریکٹر ہیڈن پراپرٹیز اور ڈائریکٹر ریسرچ شامل تھے مگر نہ تو ریکارڈ مرتب ہوسکا ہے اور تین سال مکمل ہونے کے بعد انکوائری کمیٹ حتمی رپورٹ پیش نہ کرسکی۔ انکوائری کمیٹی میں رپورٹ مکمل نہ ہونے سے ایل ڈی اے کی غفلت کا خمیازہ جوہر ٹاﺅن کے الاٹی بھگت رہے۔ ریکارڈ گمشدگی کے باعث فائل مافیا نے بھی ان پلاٹوں پر نظریں جما لی ہیں اور ایل ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے اپنے طور پر انہوں نے خود کار طریقے سے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے تاکہ وقت آنے پر الاٹمنٹ لیٹر و ملکیتی بنائی جاسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain