تازہ تر ین

سرحدی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر ینگے

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان (ساﺅتھ) میجر جنرل سردار طارق امان نے منگل کو یہاں ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں سول آرمڈ فورسزکی کاوشیں اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پوری قوم سول آرمڈ فورسز کے افسران اور جوانوں کی انتھک محنت اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سی پیک کے پیش نظر ایف سی کا کردار مزید اہمیت اختیار کر چکا ہے، داخلی سیکورٹی سے متعلقہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے ضروری ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے خصوصاً ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت پاکستان داخلی و خارجی سیکورٹی کے حوالہ سے سول آرمڈ فورسز کے اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تمام آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی استعداد کار بڑھانے کےلئے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں سول آرمڈ فورسز کی پیشہ وارانہ ضروریات کو پورا کرنے، کارکردگی کی مزید بہتری اورنئے ونگز کے قیام کےلئے 80 ارب سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں جو کہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت نہ صرف سول آرمڈ فورسز کی خدمات کو سراہتی ہے بلکہ اس میں مزید بہتری اور فعالی کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی مو¿ثر نگرانی، غیر قانونی انسانی آمدورفت کی روک تھام، سمگلنگ سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کےلئے حکومتی سطح پر متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں، نئے کراسنگ پوائنٹس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دشوار گزار سرحدی علاقوں کی مو¿ثر نگرانی کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ان اقدامات کی کامیابی کےلئے ضروری ہے کہ ایف سی کے جوانوں کی استعدادِ کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مطلوبہ مقاصد کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain