اسلام آباد(آن لائن)وزےرمملکت برائے اطلاعات مرےم اورنگزےب نے کہا ہے کہ پےشہ وارانہ اور اعلیٰ تعلےم کا فروغ وزےراعظم کا ویژن ہے،ملک مےں ترقی اور کامےابی کےلئے انسانی وسائل اور نوجوان نسل پر سرماےہ کاری ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلےمی اصلاحات کا اہم جزو معےاری تعلےم کی فراہمی ہے اس کےلئے ہم نے پنجاب مےں تعلےم کے نظام کو ڈےجٹےلائز کردےا ہے اور اسلام آبادمےں پہلی بار سرکاری سکولوں مےں مونٹےری کلاسز کا اجراءبھی کےا گےا ہے۔فےسوں کی واپسی اور لےپ ٹاپ سکےم حکومت کے تعلےمی پروگرام کا حصہ ہےں۔اسلام آباد مےں 422سکولوں کو معےاری ٹرانسپورٹ مہا کی گئی ہے اور تعلےم کے بجث مےں3ارب روپے کی گرانٹ دی جارہی ہے،وزےراعظم کے وژن کے مطابق کسی بھی منصوبے کی کامےابی کے لئے انسانی وسائل اور نوجوان نسل پر سرماےہ کاری ضروری ہے کےونکہ انسانی وسائل بروئے کار لائے بغےر ترقی نہےں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ ڈگرےوں کے حامل افراد کو انکی قابلےت اور صلاحےت کے مطابق روزگار ملے گا۔اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ کاش تحرےک انصاف کے لوگ بھی اس طرح عمران خان بغےر تحقےق کے بات کرتے ہےں اور الزام لگاتے ہےں ےہی وجہ ہے کہ تحرےک انصاف کے رہنما بھی ان کے نقش قدم پر چل پڑے ہےں،تحرےک انصاف کے رہنما¶ں نے اےک پرانی تصوےر پر ٹوئٹ کےا جس کی مےں پہلے بھی مذمت کرچکی ہوں جس پر اےک رہنما نے وہ تصوےر ہٹا دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پےک مےں گلگت بلتستان اور آزاد کشمےر کا حصہ بھی رکھا گےا ہے۔سی پےک منصوبہ مےں کسی کے ساتھ کوئی زےادتی نہےں ہوگی،ہر اےک کو اس کا حصہ ملے گا کےونکہ ےہ منصوبہ خطے کی عوام کےلئے وزےراعظم کی جانب سے تحفہ ہے۔