تازہ تر ین

چیف ایڈیٹر خبریں” ضیاشاہد“ سی پی این ای کے دوسری بار صدر منتخب

کراچی (نمائندہ خصوصی) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز کراچی میں بخیروخوبی انجام پائے۔ انتخابات میں چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد دوسری مرتبہ سی پی این ای کے بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے جبکہ شاہین قریشی سینئر نائب صدر، اعجاز الحق سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ دیگر عہدیداروں میں نائب صدر پنجاب رحمت علی رازی، نائب صدر سندھ عامر محمود، نائب صدر خیبر پختونخواہ ہارون شاہ، نائب صدر بلوچستان انور ساجد، نائب صدر اسلام آباد مہتاب خان، سیکرٹری اطلاعات طاہر فاروق، جوائنٹ سیکرٹری مشتاق قریشی، سیکرٹری فنانس غلام نبی چانڈیو منتخب ہوئے ہیں۔ سی پی این ای کے الیکشن میں کامیابی پر صدر ممنون حسین نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضیا شاہد ایک مدبر صحافی ہیں ان کی قیادت میں سی پی این ای کی صدارت کا عہدہ مضبوط ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین تحریک انصاف چاروں صوبوں کے گورنر، وزراءاعلیٰ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ضیا شاہد خود ایک تجربہ کار اور کہنہ مشق صحافی ہیں۔ وہ ایڈیٹرز اور صحافیوں کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور یقین ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اپنی قیادت میں کونسل کیلئے بہترین انتخابات ثابت ہونگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain