ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ ادا کارہ کرینہ کپور پاکستانی فیشن سے بیحد متاثر ہوئیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کی ڈیزائن کردہ لان کی ماڈلنگ کرچکی ہیں اور ابھی تک وہ انہیں سپورٹ کرتی نظر بھی آتی ہیں، اور اب کرینہ کپور ایشیانا دبئی میگزین کیلئے کی گئی ایک شوٹ میں پاکستانی ڈیزائنر ٹینا درانی کے ملبوسات میں نظر آئیں۔