تازہ تر ین

شلپا شیٹھی کا بھارتی بزنس مین پر100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہرراج کنندرا نے ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک موہن لال بھلوٹیا پر100 کروڑ کا ہتک عزت کا دعوی کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اوران کے شوہرراج کندرا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک موہن لال بھلوٹیا کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موہن لال بھلوٹیا پر 100 کروڑکا ہتک عزت کا دعوی کیا۔ درخواست میں کہا کہ موہن لال بھلوٹیا نے راج کندرا اورشلپا دونوں کو دھوکے بازکہا اوردھوکے بازی کا ان پرجھوٹا الزام عائد کیا جب کہ اس حرکت سے ان کی شہرت متاثر بھی ہوئی ہے۔راج کندرا نے کہا کہ میڈیا پرشورشرابہ مچانے کے لیے اس معاملے میں میری اہلیہ شلپا شیٹھی کوبلاوجہ گھسیٹا جارہا ہے جوافسوس ناک ہے جب کہ شلپا کا کاروبارسے کوئی لینا دینا نہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ اوران کے شوہرپربھارتی بزنس مین موہن لال بھلوٹیا کی جانب سے کاروبارکی مد میں 24 لاکھ روپے واپس نہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain