نئی دہلی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ ریما لاگودل کا دورہ پڑنے سے ممبئی میں انتقال کر گئیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورسٹائل اداکارہ ریما لاگو 59برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ”چیسٹ پین“ میں مبتلا اور کوکیلبن ہسپتال اندھیری ویسٹ ممبئی میں زیر علاج تھیںتاہم ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ریما کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ ریما نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مراٹھی اور ہندی فلموں سے کیا ۔ اکثر فلموں میں انہوں نے سپورٹنگ کردار ادا کیا تھا۔عمر کے آخری عشرے میں وہ ماں کے کردار میں نظر آئیں۔انہوں نے فلم ”میں نے پیار “،” ہم ساتھ ساتھ ہیں “، اور جڑواں میں سلمان خان کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔ ریما کو ٹیلی ویژن ڈراموں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔اداکارہ ریما لاگو کئی فلموں میں سلمان خان، سنجے دت اور شاہ رخ خان کی والدہ کا کردار ادا کر چکی ہیں۔