تازہ تر ین

کابل میں پاکستان کی جگ ہنسائی, سفارتکاروں سے شرمناک سلوک

کابل (این این آئی) افغان انٹیلی جنس نے پاکستانی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو اغواءکر کے 5 گھنٹے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور ایک کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کر دیا ۔کابل میں پاکستانی سفارتی ذرائع نے بتایا کہ افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے سفارتخانے کے ڈرائیور سید منیر شاہ او ردوسرے اہلکار حسن خانزادہ کو اس وقت اغواءکیا جب وہ سفارتخانے کےلئے سٹیشنری کی ایک دکان سے خریداری کررہے تھے بعد ازاں میں پاکستانی سفارتخانے نے افغان حکام سے واقعہ کے سلسلے میں رابطہ کیا تو ابتدائی طورپر افغان انٹیلی جنس نے اہلکاروں کے اغواءسے بے خبری کا اظہار کیا تاہم بعد میں ان کو حراست میں رکھنے کی تصدیق کی۔ دونوں پاکستانی اہلکاروں کو 5 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر کے سفارتخانے جانے کی اجازت دیدی گئی یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان نے افغانستان کے تعلقات میں بہتری کےلئے حالیہ ہفتوں میں تین اعلیٰ سطحی وفود بھیجے تھے وفود بھیجنے کا مقصد پاکستان کی طرف سے تعلقات کی بحالی کےلئے خیر سگالی کا مظاہرہ کر نا تھا جس سے پاکستان میں امید پیدا ہوگئی تھی کہ افغان رہنما بھی پاکستان کا دورہ کرینگے ۔افغان انٹیلی جنس کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کے اغواءسے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور تعلقات کی بحالی کےلئے پاکستانی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان نے افغان نائب ناظم الامور سید عبدالناصر یوسفی کو دفتر خارجہ طلب کیا احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ افعان خفیہ ایجنسی نے سفارتکاری قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ سفارتخانے کے عملے کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہوتا ہے لیکن ایسے واقعات سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain