تازہ تر ین

عسکری قیادت کا گرین سگنل

لاہور (خصوصی رپورٹ) مجرمانہ زندگی سے تائب ہو کر قانونی دائرے میں زندگی گزارنے کے خواہشمند کے لیے بلوچستان کی طرز پر عام معافی پیکیج تیار کرلیا گیا، عسکری قیادت نے سندھ میں مجرمانہ سرگرمیاں چھوڑنے کی ضمانت فراہم کرنے والوں کو عام معافی کا چانس دینے کے لیے مشروط پیکیج کی منظوری دیدی ہے، قوم پرست تنظیموں، لسانی پارٹیوں، کالعدم جماعتوں اور لیاری گینگ وار چھوڑنے والے پیکیج سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حساس اداروں کی رپورٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر مقتدر حلقوں نے بلوچستان کی طرح سندھ میں بھی بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر آنے اور مجرمانہ زندگی سے تائب ہونے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا اور مشروط عام معافی دینے کے لیے ایک خصوصی پیکیج تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ایسے عناصر جو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے جیسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں انہیں شخصی ضمانت پر مشروط عام معافی دی جائے گی اور اس حوالے سے بلوچستان کے طرز پر سندھ میں بھی بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو عام معافی دینے کے پیکیج کی عسکری قیادت نے منظوری دیدی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain