تازہ تر ین

وزیر داخلہ کس کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، دیکھئے خبر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )تلور ایک انتہائی نایاب پرندہ ہے جو کہ پاکستان کے کچھ مخصوص علاقوں میں بھی پایا جاتاہے جس کے شکار کیلئے عرب شہزادے بھی پاکستان آ تے رہتے ہیں اور اس حوالے سے حکومت کو بھی کافی تنقید کا سامنا کرناپڑتاہے تاکہ اس نایاب مہمان پرندے کی نسل کو بچایا جا سکے جبکہ اس کے شکار پر پابندی بھی عائد کی گئی اور اگر کوئی ایسا کرتاہوا پکڑا جائے تو اس کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق اس سب کے باوجود بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی ایک فیس بک صارف نے ایک تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر شہریوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ہیں۔سرفراز بگٹی اپنی گاڑی کی چھت پر بیٹھے ہیں اور ان کے ہاتھ میں شکار کھیلنے والی بندوق ہے جبکہ گاڑی کے بونٹ پر ڈھیر سارے نایاب پرندے تلو ر ’مردہ‘ حالت میں پڑے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر شکار کر کے پکڑے گئے ہیں۔ فیس بک صارف محمد وقاص میمن نامی شخص کی جانب سے شیئر کی گئی جس پر شہریوں نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ،فیس بک صارف نے پوسٹ کے ساتھ پیغام درج کیا کہ ’میں صرف پوچھنا چاہتاہوں کہ بلوچستان کے وزیر آزادنہ طور پر اس نایاب پرندے کا شکار کرہے ہیں کیا یہ قانونی ہے یا غیر قانونی ‘۔ وقاص میمن کی اس پوسٹ پر عمران ظہیر نامی صارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’مراعات یافتہ افراد کیلئے کوئی قانون نہیں قانون صرف عام عادمی کیلئے ہے‘۔اس کا کہناتھا کہ یہ تو سنا تھا کہ دوہری شہریت ہوتی ہے لیکن کسی ملک میں دوہرا قانون ہو یہ نہیں سنا تھا ،اور یہ صرف ہمارے ملک میں ہی ہوتاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain