اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے پیش کش کی ہے کہ اگر انہیں گرفتار کرنا ہے تو کرلیں۔اسلام آباد میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ ملک سے وفاداری کے واضح موقف کے بعد بھی پکڑا جارہا ہے تو یہی سمجھا جائیگا کہ یہ مائنس لندن نہیں ،مائنس ایم کیو ایم کا فارمولا ہے۔ فاروق ستارکاکہناتھاکہ رینجرزکوعامرخان اور ان کی گرفتاری کا کہا گیا ہے۔ عوام گواہ ہیں۔ اگرکچھ غلط کیا ہے توگرفتاری دے دیں گے۔





































