ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ دیپکا پڈوکون کوکانز فلم فیسٹیول میں سراہا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ وہ اس وقت اس پوزیشن میں نہیں کہ دیپکا کوکو ئی مشورہ دے سکیں ۔ انہوں نے کہ میں امید کرتی ہوں کہ یہ وقت ان کے لئے اچھا ہو اور ان کا خیال ہے کہ دیپکا کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے کئی انٹرنیشل ریڈ کارپٹ پر واک کر چکی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ آج کل وہ اپنی نئی فلم ”ویر دی دیڈنگ “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
