لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارجان ریمبونے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی میں ای سی جی کرائی،انکی رپورٹ کلیئرآگئی ۔معلوم ہواکہ جان ریمبودل کی تکلیف کے باعث گزشتہ روز پی آئی سی گئے جہاں ان کی ای سی جی کی گئی اورانہیں دوگھنٹے ہسپتال میں ر کھاگیا۔انکی ای سی جی رپورٹ کلیئرآنے کے بعد اداکار کوگھرجانے کی اجازت دے دی گئی ۔اس حوالے سے جان ریمبوکاکہناتھاکہ یہ روٹین کاٹیسٹ تھاخداکاشکرہے کہ میں دل کی بیماری سے محفوظ ہوں ۔