تازہ تر ین

بالی ووڈ کوئین کا نیا فیصلہ ، کیا کرینگی ، خواہش ظاہر کر دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے فوری بعد ہی فلم منیکر نیکا کی ہدایتکاری کریں گی۔ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے اب اداکاری کے ہدایتکاری کے میدان میں بھی اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ آج کل اپنی تیلگو فلم منیکرنیکا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ اگلے سال شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی فلم کی ہدایتکاری کرنے کی خواہشمند ہیں۔ بالی وڈ کوئین نے کہا کہ وہ اپنی اداکاری کے علاوہ ہدایتکاری کے میدان میں بھی خود کو منوانا چاہتی ہیں اور اب ہدایتکاری پر ہی توجہ دینا چاہتی ہوں جبکہ صرف ہدایتکاری ہی نہیں میں اپنی فلموں میں اداکاری بھی کرسکتی ہو۔ کنگنا سے جب پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کی فلم کی ہدایتکاری کی خواہمشند ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی کامیڈی فلم بنائیں گی جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے فلم کے بارے میں کسی بھی چیز کا حوالہ نہیں دیا۔ اداکارہ تیلگو فلم منیکرنیکا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس وہ رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کریں گی جبکہ فلم اگلے سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوٹ نے کہا ہے انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز دوسرے درجے کی فلموں سے کیا تاہ آج میں بھارت کی نمبرون اداکارہ ہوں۔ بالی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے 2006ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ”گینگسٹر“ آغاز کیا اور انتھک محنت کے بعد فلم کی نگری میں اپنا مقام بنایا جبکہ اداکارہ کنگنا نے متعدد ہلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں فنی کیریئر کا آغاز کسی بڑے اداکار کے ساتھ فلموں میں اداکاری سے کرنا چاہتی تھی جس میں ناکام رہی جبکہ میں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز دوسرے درجے کی فلموں سے کیا تاہم آج میں بھارت کی نمبر ون اداکارہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں مقام بنانے کے لئے انتھک محنت کی ہے اور ہر گزرے وقت کے ساتھ میرے سیکھنے کا عمل جاری ہے۔ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی بالی وڈ خانز کے ساتھ فلم میں کام کرنا نہیں چاہیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی خان کے ساتھ فلم میں کام کرکے خود کو پیچھے چھپانا نہیں چاہتی بلکہ ہمیشہ اپنی قابلیت دکھانے پر یقین رکھتی ہوں۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ میں ایک مشہور اداکارہ ہوں اور میرے لاتعداد چاہنے والے ہیں۔ خانز کے ساتھ کام کرکے ایسا کیا ملے گا جو میں نے ابھی تک اپنے کیریئر میں حاصل نہ کیا ہو۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے متعدد فلمی ایوارڈ اپنے نام کئے ہیں جس میں بھاری کا اعلیٰ اعزاز ”نیشنل فلم ایوارڈ“ بھی شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain