تازہ تر ین

حکومت ڈان لیکس رپورٹ جاری کرکے ”رائٹ انفارمیشن “قانون پر عمل کرے:سی پی این ای

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملک بھر کے مدیران نے اپنے بھرپور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حکومت ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ جاری کرے تاکہ اصل حقائق معلوم ہو سکیں۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل اعجازالحق کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ اور فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو کی جانب سے پیش کئے گئے مالیاتی گوشوارہ کی بھی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سی پی این ای مدیران کے مسائل ، آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی سمیت بنیادی انسانی حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ سالانہ اجلاس عام کے موقع پر انتخابات برائے سال 2017-18 میں ضیاءشاہد صدر ، شاہین قریشی سینئر نائب صدر جبکہ اعجاز الحق سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ، جبکہ دیگر عہدیداروں میں عامر محمود نائب صدر سندھ، رحمت علی رازی نائب صدر پنجاب، مہتاب خان نائب صدر راولپنڈی واسلام آباد ، انور ساجدی نائب صدر بلوچستان، طاہر فاروق نائب صدر خیبر پختونخواہ اور ہارون شاہ جوائنٹ سیکریٹری، غلام نبی چانڈیوسیکریٹری فنانس، کاظم خان اور مشتاق احمد قریشی انفارمیشن سیکریٹری شامل ہیں۔ قبل ازیں الیکشن کمیٹی کے ذریعے 44 اراکین پر مشتمل اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ۔کراچی سے روزناموں کی نشستوں پر(۱) روزنامہ ایکسپریس کے منیجنگ ایڈیٹر اعجازالحق(۲)روزنامہ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک(۳) روزنامہ امن کے ایڈیٹر حامد حسین عابدی(۴) روزنامہ انڈس پوسٹ کے ایڈیٹر انچیف عبدالرحمان منگریو (۵) روزنامہ پاک کے چیف ایڈیٹر غلام نبی چانڈیو (۶)روزنامہ قومی اخبار کے ایڈیٹر الیاس شاکر (۷) روزنامہ بزنس ریکارڈر کے چیف ایڈیٹر ایڈیٹر وامق زبیری۔لاہور سے روزناموں کی نشستوں پر (۱) روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر شاہین قریشی (۲) روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر امین یوسف (۳) روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی (۴) روزنامہ پاکستان ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر عارف نظامی (۵) روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد (۶) روزنامہ تجارت کے چیف ایڈیٹر جمیل اطہر قاضی (۷) روزنامہ سٹی 42 کے چیف ایڈیٹر نوید چوہدری۔ راولپنڈی /اسلام آباد کی نشستوں پر (۱) روزنامہ ڈیلی ٹائمز کے منیجنگ ایڈیٹر کاظم خان(۲) روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان (۳) انٹر نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر اسلم خان۔بلوچستان کی نشستوں پر (۱) روزنامہ عوام کے چیف ایڈیٹر وسیم احمد(۲) روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر صدیق بلوچ(۳) روزنامہ انتخاب کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی۔خیبر پختونخواہ کی نشستوں پر(۱) روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق (۲) روزنامہ وحدت کے ایڈیٹر ہارون شاہ (۳) روزنامہ آزادی سوات کے چیف ایڈیٹر ممتاز احمد صادق۔سندھ کے روزنامے ( علاوہ کراچی) کی نشستوں پر (۱) روزنامہ ہلچل کے ایڈیٹر محمد یونس مہر (۲) روزنامہ کلیم کے ایڈیٹر جاوید مہر شمسی (۳) روزنامہ نجات کے ایڈیٹر بشیر احمد میمن۔ پنجاب کے روزنامے (علاوہ لاہور) کی نشستوں پر(۱) روزنامہ پیغام کے چیف ایڈیٹر سید محمد منیر جیلانی (۲) روزنامہ بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق (۳) روزنامہ آفتاب کے چیف ایڈیٹر ممتاز طاہر (۴) روزنامہ غریب کے چیف ایڈیٹر تنویر شوکت۔ روزناموں کی جنرل نشستوں پر(۱) روزنامہ پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف ایڈیٹر فیصل زاہد ملک (۲) روزنامہ مشرق کے ایڈیٹر ممتاز شاہ (۳) روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر مظفر اعجاز (۴) روزنامہ اسلام کے چیف ایڈیٹر خلیل الرحمان (۵) آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر عبدالخالق علی۔ جرائد کی جنرل نشستوں پر(۱) ماہنامہ نئے افق کے ایڈیٹر مشتاق احمد قریشی(۲) ماہنامہ کرن کے چیف ایڈیٹر عامر محمود (۳) ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے ایڈیٹر وقار یوسف عظیمی (۴) امت/ تکبیر کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان (۵) عبرت گروپ کے چیف ایڈیٹر قاضی اسد عابد۔ جرائد نیوز ویوز (پنجاب و خیبرپختونخواہ) کی نشست پر (۱) طاقت / عزم گروپ کے چیف ایڈیٹر رحمت علی رازی۔ جرائد نیوزویوز (سندھ و بلوچستان) کی نشست پر (۱) ماہنامہ ڈیفنس جرنل کے چیف ایڈیٹر اکرام سہگل۔ جرائد نیوز ویوزو کمینٹس (جنرل) کی نشست پر(۱) ماہنامہ ساو¿تھ ایشین جرنل کے چیف ایڈیٹر امتیاز عالم بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ۔ علاوہ ازیں زاہدہ عباسی (روزنامہ نو¿ سج کراچی) کو خاتون ممبر کی خصوصی نشست پر منتخب کر لیاگیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain