اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے فاٹا حقوق کی ہر تحریک میں قبائلیوں کا ساتھ دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے قبائلیوں کے ساتھ ہیں۔ فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس دوران بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ کسی گورنرراج یا پرمٹ راج کو نہیں مانتے ، فاٹا کے حقوق کیلئے قبائلیوں نے دھرنا دیا تو ساتھ دیں گے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کیلئے پارلیمنٹ اور باہر آواز اٹھائیں گے ، اگر قبائلیوں نے دھرنا رمضان المبارک میں دیا تو شرکائ کو افطاری میری طرف سے کرائی جائے۔





































