لاہور(کلچرل رپورٹر)اردواور پنجابی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے اداکارہ لیلیٰ ایک بار پھر پشتوفلموں میں کام کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لیلیٰ کو حال ہی میں شروع ہونے والی ایک پشتوفلم”زخمونہ“کے ثانوی کردارمیں کاسٹ کیا گیا جس کی شوٹنگ ان دنوں شمالی علاقہ جات میں ہورہی ہے ۔ اس فلم کا اداکارہ آفرین پروڈیوس کررہی ہیں جس کی کاسٹ میں اربازخان، عجب گل، جہانگیر خان،خالدہ یاسمین،زمان بغدادی اور ممتاززیب شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم ساز لیلیٰ کو کاسٹ کرنے کے لئے تیار نہیں تھے لیکن لیلیٰ نے نہ صرف مختلف لوگوں سے سفارش کروائی بلکہ اپنی کئی مجبوریاں بھی بتائیں جس کے بعد انہیں ثانوی نوعیت کے کردار میں کاسٹ کرلیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ یہ فلم عیدالفطرپرریلیز کی جائے گی۔