ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ بالی وڈ سینما اپنے رقص اور گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ بالی وڈ سینما اپنے رقص اور گانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول انڈسٹری ہے اور اپنی مخصوص شناخت قائم کئے ہوئے ہے ، انہیں فخر ہے کہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ ہیں،انہیں رواں سال 17 اور 18 مئی کو ہونیوالے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی،انہیں خوشی ہے کہ عالمی سطح پر لوگ انہیں پہچانتے ہیں،ان کے کام کو سراہتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں،اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونیوالی فلم ایکس ایکس ایکس ۔ ریٹرن آف ایگزینڈر کیج ہے جس میں انہوں نے اہم کردار نبھایا،فلم شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔