تازہ تر ین

حالات ایسے نہیں کہ پنجابی فلموں کا دور لوٹ کر آئے

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ شاید ہی پنجابی فلموں کا دور کبھی لوٹ کر آئے گا،جب موضوع سے عاری اسکرپٹس اور اپنی ذاتی تسکین کےلئے فلمیں بنائی جائیں گی تو اس کے کبھی بھی مثبت نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اب بھی منجھے ہوئے اور سنجیدہ ہدایتکار موجود ہیں جو پنجابی فلموں اور انڈسٹری کو عروج پر لیجا سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شوبز سے تعلق ہونے پر فخر ہے اور مجھے خوشی ہے کہ مجھے لوگ ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانتے ہیں۔نرما نے کہا کہ کبھی اچھے اسکرپٹ کی حامل کسی فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی لیکن موجودہ حالات میں اس کے دور دور تک بھی آثار نظر نہیں آتے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain