لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) لیاقت طور نے کہا ہے کہ مسلمان اگر متحد ہوں تووہ ایک بہت بڑی طاقت ہیں، چینل فائیو کے پروگرام لائیو ایٹ10 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو اس بات پر بحث کی جائے آخر دہشتگردی سے کیا واستہ ہر وہ شخص دہشتگرد گنا جائے گا جو آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، بھارت کے ساتھ امریکہ کی دوستی ہے اور بھارت میں جو آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں بھارت انہیں دہشتگردی کہتا ہے، انہوں نے کہا امریکہ کو اتنی دور سے آکر اس اتحاد کی سربراہی کرنے کی کیا ضرورت ہے، یہ سمجھ میں نہیں آتا امریکہ دنیا میں مداخلت بند کردے تو دنیا میں امن قائم ہوجائے گا، اگر امن قائم کرنا ہے تو کشمیریوں اور فلسطین پر ظلم بند کرنا ہوگا، جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ اسلامک اتحاد کی بات تو کی جارہی ہے لیکن شام، فلسطین، کشمیر، عراق اور بہت سے ممالک میں مسلمانوں پر ظلم ہورہے ہیں، سب سے پہلے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو روکا جائے انہوں نے کہا جو اتحاد ہونے جارہا ہے اس میں ایران کو بھی شامل ہونا چاہئے۔





































