لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارفیصل رحمن نے فلم میں کام سے انکارکردیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل رحمن کولاہورسے تعلق رکھنے والے ایک ڈائریکٹرنے اپنی فلم کے اہم کردارمیں کاسٹ کے لئے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے کام سے واضح انکار کردیا۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل رحمن کا کہنا تھا کہ وہ اب صرف ٹی وی پر ہی کام کررہے ہیں جہاں وہ بے حدمصروف ہیں اوراسی لئے فلم میں کام نہیں کررہے ۔اس بارے میں معلوم ہواہے کہ فیصل رحمن جلدہی اپنی ذاتی فلم بھی شروع کرنے والے ہیں جس پروہ کافی عرصے سے کام کررہے ہیں اوراسی وجہ سے وہ کسی اورکی فلم میں کام نہیں کررہے ۔