ؒٓلاہور(کلچرل رپورٹر) ٹیلی ویژن کی سینئراداکارہ فرح زیبا ہارٹ اٹیک کے باعث کراچی میں انتقال کرگئیں جن کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ۔نمازجنازہ میں ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد نے شرکت کی۔ فرح زیبا بہت سے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں بھی ان کے دوسیریل نجی ٹی وی سے آن ایئر ہیں۔ بہت سے فنکاروں نے فرح زیبا کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا تھا۔