تازہ تر ین

اداکارہ میرا کی پھر شادی ، تیاریاں مکمل ، دولہا کون ، دیکھئے خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ میراجلد ہی باقاعدہ شادی کرنے والی ہے جس کی تیاریاں ان دنوں خاموشی اوررازداری سے جاری ہیں اور اس بارے میں انہوں نے تاحال تمام تفصیلات پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں البتہ میرا نے اپنے چند قریبی دوستوں کو شادی بارے بتایا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میرانے نہ صرف فائیوسٹار ہوٹل میں بکنگ کرائی ہے بلکہ شادی کارڈ بھی پرنٹ کرانے کے لئے رابطہ کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ میرانے عروسی ڈریس کے لئے ایک معروف ڈیزائنر کو آرڈر دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے میرا اپنی شادی دھوم دھام سے کرنے کی خواہشمند ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے مہمانوں کی لسٹ فائنل نہیں کی اور نہ ہی اس بات کی ہوالگنے دی ہے کہ وہ کس سے شادی کررہی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ میرا کی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بزنس مین عتیق الرحمن اور کیپٹن نوید سے شادی بارے سکینڈل کئی سال پہلے ہی منظرعام پر آچکے ہیں جن کے بارے میں میرا باربار کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی۔ اس بارے میں باربار رابطہ کرنے کے باوجود میرا کا مو¿قف معلوم نہیں ہوسکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain