ممبئی( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کو چھوڑتے وقت دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سیف علی خان نے فلمی کیرئیر شروع ہونے سے قبل ہی 1991 میں خود سے 12 سال بڑی اداکارہ امرتا سنگھ سے شادی کرلی تھی جس کے بعد اداکارہ نے فلمی دنیا کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا جب کہ دونوں اسٹارز کی جوڑی میں 13 سال بعد 2004 میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کی وجوہات سے طویل عرصے بعد سیف علی خان نے پردہ کشائی کی ہے۔سیف علی کا اداکارہ امریتا سنگھ سے علیحدگی کے بعد 2005 میں بھارتی اخبار ٹیلی گراف کولکتہ کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سابقہ اہلیہ سے طلاق کی وجوہات سے پردہ اٹھاتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے۔اپنے انٹرویو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ امرتا مجھے نکما کہتی تھی اور بار بار مجھے میری اوقات یاد دلائی جاتی تھی بلکہ طعنے ، منفی رویے کے ساتھ ساتھ مجھے ،میری والدہ، بہن اور بیٹی کو غلیظ گالیاں تک دیتی تھی اور یہ سب میں نے 10 سال تک برداشت کیا۔