لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ شاہدہ منی نے ایوارڈشومیں شاندارپرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدہ منی نے گزشتہ روزایک ثقافتی تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والے شومیں فن کا مظاہرہ کیا جس میں فلم ،ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بہت سی شخصیات نے شرکت جنہیں ایوارڈزبھی دیئے گئے ۔اس موقع پر شاہدہ منی کی پرفارمنس پر نہ صرف فنکار بلکہ دیگر شائقین بھی جھومتے رہے۔شاہدہ منی کو بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ بھی دیا گیا۔اس بارے میں شاہدہ منی نے”خبریں“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام پرستاروں کی شکرگزار ہوں جو ہر جگہ میری پرفارمنس پسندکرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کے اختتام پر نیا پراجیکٹ شروع کروں گی۔