لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ارمینا خان دہشتگردی کے واقعہ میں محفوظ رہیں۔ ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ان کا گھر مانچسٹر میں اس مقام کے بہت نزدیک واقع ہے جہاں گزشتہ روزخودکش دھماکے سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ جس وقت دھماکہ ہوا امیں اپنے گھر ہی موجود تھی۔ اس بارے میں ارمینا خان نے بتایا کہ میرا گھر جائے حادثہ سے چندگزہی دورواقع ہے اور جس وقت دھماکہ ہوا اس کی شدت میرے گھر تک محسوس کی گئی ، دھماکے کی آواز اتنی زوردارتھی کہ ایسا محسوس ہواجیسے قیامت آگئی ہے۔ارمینا رانا نے مزیزبتایا کہ میرے بہت سے دوست بھی اس کنسرٹ میں شرکت کے لئے گئے تھے ۔جن کی خیریت بارے مجھے ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔