تازہ تر ین

طاہر القادری عام انتخابات حصہ لیں گے یا نہیں؟, فیصلہ آگیا

لاہور(وقائع نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان اور عہدے داروں کو یوسی اور وارڈ کی سطح پر تیاری کا حکم دے دیا ، شہدائے ماڈل ٹاو¿ن کے قاتلوں سے قصاص لے کر پاکستان میں انصاف اور قانون کی عملداری قائم کریں گے ،اشرافیہ کی جمہوریت نے کرپشن ،دہشتگردی،نا انصافی ،اقربائ پروری اور تفرقہ بازی کو جنم دیا،کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کے بین الاقوامی تشخص کو بری طرح نقصان پہنچایا ،پاکستان کو عالمی اور علاقائی تنہائی کی طرف دھکیل دیا اور ایٹمی پاکستان کو قرضوں کی دلدل بنا دیا۔عوامی تحریک کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سنٹرل کور کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نےملک بھر کے کارکنان اور عہدیداروں کو پیغام دیا کہ عوامی تحریک کو گراس روٹ پر آرگنائز کریں اور وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی کے عمل کو بلاتاخیر مکمل کریں، آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا ،کارکن تیاریاں شروع کر دیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ عوامی تحریک انقلاب اور تبدیلی کی واحد سیاسی قوت ہے ،عوامی تحریک کے پاس ایسے دماغ ہیں جو پاکستان کو توانائی کے بحران اور قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے ساتھ ساتھ اسے نوجوانوں کی مدد سے ایک خوشحال اور فلاحی مملکت بنا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں کی قربانیوں اور بیداری شعور مہم کے باعث آج قاتل اور قومی لٹیرے بے نقاب ہو رہے ہیں اورچمڑی،دمڑی بچانے کی آخری ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ،قومی لٹیرے بہت جلد اپنے انجام سے دوچار ہونگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain