ریاض (ویب ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنا دیا گیاہے اور حال ہی میں سعود ی عر ب میں ہونے والی عرب امریکہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں راحیل شریف توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اتحاد دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے بنایا گیاہے تاہم ریاض ڈیکلیریشن میں 34ہزار فوجی تیار کرنے کا ذکر ہے,یعنی راحیل شریف فوج کی تیاری میں بھی اہم کر دار ادا کریں گے،جبکہ راحیل شریف کا دفتر ریاض کے قریب ہی بنایا گیا ہے اور یہی عمارت اسلامی فوجی اتحاد کا ہیڈ کواٹر ہو گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ یہ بھی امکان موجود ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ممالک سے ریٹائر ہونے والے فوجیوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا تاکہ اسے مزید مضبوط بنایا جا سکے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جا سکیں۔