تازہ تر ین

شلپا شیٹھی کے لیے سب سے مشکل کام کون سا ہے؟

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو خواتین کی بہت عزت کرتی ہیں جب کہ ماں بننا بہت مشکل اور تھکا دینے والا کام ہےبالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی با صلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین ماں اورایک پروڈکشن ہاوس کی مالکن بھی ہیں، وہ اپنے 5 سالہ بیٹے ویان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اوراس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ گھرمیں رہ کربچوں کی دیکھ بھال کرنا تھکا دینے والا مشکل کام ہے لیکن وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ وہ ماں ہونے کے باوجود بھی کام کر رہی ہیں۔شلپا شیٹھی نے گھریلو خواتین کے بارے میں اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ان خواتین کی بہت عزت کرتی ہیں کیونکہ یہ ایک فل ٹائم جاب ہے جس میں خواتین کو نہ آرام کرنے کا موقع ملتا ہے اور نہ ہی چھٹی ملتی ہے جب کہ مزے کی بات یہ ہے کہ آپ کو پورا دن کام کرنے کے پیسے بھی نہیں ملتے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک بہت مشکل نوکری ہے، خواتین مردوں کے مقابلے میں بہترین کام کرتی ہیں اور کسی بھی کام سے گھبراتی نہیں .لکہ ایک وقت میں کئی کام انجام دیتی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ بھرپور مصروفیات کے باوجود اپنے بیٹے ویان کا خیال رکھتی ہیں، موجودہ دورمیں بچوں کو تفریح فراہم کرنے کے نئے طریقے ایجاد ہو گئے ہیں، مجھے نہیں معلوم ہمارے والدین نے یہ سب کیسے کیا تھا لیکن میں اپنے بیٹے کوصحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کی ہرممکن کوشش کرتی ہوں تاکہ وہ نت نئی چیزیں سیکھ سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain