لندن (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے منی ٹریل سے متعلق عمران خان کے ٹویٹ کو سچ قرار دے دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا پیسہ واپس پاکستان لا کر اس پیسے سے بنی گالہ کی زمین خریدی۔ جس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جمائما خان نے اسے سچ قرار دیا
