تازہ تر ین

پاکستان مخالف سوال پر اہم ملک کے صدر نے بھارتی صحافی کو آئینہ دکھا دیا

سینٹ پیٹرز برگ (اے این این) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کے ساتھ روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھارت کے خدشات دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور دوسرے ملکوں کے ساتھ روس کے تعلقات سے بھارت کے ساتھ اس کے اعتماد پر مبنی مراسم میں کوئی کمی نہیں آئے گی، پاکستان بھارت کی کسی ریاست میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے یا نہیں یہ دیکھنا بھارتیوں کا کام ہے، میں سمجھتا ہوں کہپاکستان نے ملک میں امن و استحکام کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ روس کے موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح کا بھارت کے ساتھ میزائلوں جیسے شعبوں میں گہرا تعاون قائم ہے اس طرح کا تعاون دنیا کے کسی دوسرے ملک کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ تعاون سے ہی ہمیں فائدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور دوسرے ملکوں کے ساتھ روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے بھارت کے ساتھ اس کے اعتماد پر مبنی تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ بھارت روس کا سب سے قریبی دوست ملک ہے۔ بھارتی صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا روس پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے حملوں سے روکنے کیلئے اثرورسوخ استعمال کرے گا؟، ولادی میر پیوٹن نے کہاکہ یہ آپ پر منحصر ہے کہ جائزہ لیں کہ پاکستان بھارت کی کسی ریاست میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے یا نہیں۔ ہم دہشت گردی کیخلاف ہمیشہ بھارت کی حمایت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ملک میں صورتحال کو مستحکم بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہا ہے۔ روسی صدر نے کہاکہ محض بھارت کے ساتھ روس کے ساتھ خصوصی تعلقات کی بدولت بھارت کودوسرے اتحادی ملکوں کے ساتھ رابطوں سے روکا جائے تو یہ مضحکہ خیز ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاکستان سے کوئی اتنے گہرے فوجی تعلقات نہیں، کیا بھارت کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات نہیں؟، میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کا بھارت اور روس کے درمیان تجارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارت کے تمام مفادات کا احترام کرتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان کئی مشترکہ مفادات ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون بھی مثالی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain