تازہ تر ین

شریف خاندان بارے ”بلاول “ کا حیران کُن بیان سامنے آگیا

کراچی ‘سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ذرا سی پوچھ گچھ ہوئی اور حکمران خاندان کی چیخیں نکل گئی ہیں ، میاں صاحب کو اب معلوم ہوا کہ تذلیل کیا ہوتی ہے، حکومت مان لے کہ وہ نااہل ہوچکی ہے،وزیر وں کے گارڈ فادر سے پوچھتا ہوں کہ20،20گھنٹے لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے، تخت رائیونڈ کی بجلی جاتی نہیں اور سندھ میں بجلی آنے کا نام ہی نہیں لیتی۔ میاں صاحب آپ نے رمضان میں لوگوں کی عبادت بھی مشکل بنادی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی معاشی پالیسیوں نے غریبوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس ہے اورنہ پانی ہے۔ میاں صاحب یہ آپ کی حکومت ہے یا عذاب ہے؟ وزیرکہتا ہے جولوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہیں وہ بجلی چورہے ہیں۔ ملک بھرمیں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،کیا سب چورہیں؟ میاں صاحب آپ اپنی نااہلی کوچھپانے کیلیے چھوٹے صوبوں پرالزام لگارہے ہیں۔ نواز شریف مان لیں کہ ان کی حکومت نااہل ہوگئی ہے اور آپ میں وہ قابلیت نہیں کہ 20 کروڑ عوام کوسنبھال سکیں۔ لوہا مہنگا اورپولیٹری کی صنعت کومراعات دے کرکس کوفائدہ پہنچایا گیا؟وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ لوہے اورچوزوں کا کاروبارکون سا خاندان کرتا ہے۔حکومت کی خارجہ پالیسی بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے، چارمیں سے تین پڑوسیوں سے تعلقات تاریخ کی نچلی ترین سطح پرہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور استعفیٰ دیں۔ لارڈ ما?نٹ بیٹن کا تقسیم ہند کا منصوبہ منظور ہوئے آج 70 سال مکمل چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارٹی کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن انتخابات کی بھرپورتیاری کریں،ہم آر او کا الیکشن نہیں ہونے دیں گے، انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ہم ان کی دھاندلی عوام کی طاقت سے روکیں گے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ آزمائش کے وقت باپ بچوں کیلئے ڈھال ہوتا ہے لیکن میاں صاحب نے اپنی کرسی اور اقتدار کو بچانے کیلئے بچوں کو آگے کردیا ہے، پانامہ لیکس کے بارے میں سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کا جو بھی فیصلہ آئے میاں صاحب کو اب جانا ہوگا، انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شام پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف منسٹر ہاﺅس میں اپنے اعزاز میں دی جانے والی دعوت افطار اور عشائیہ کے موع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیف منسٹر ہاﺅس آمد پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کے خطاب سے قبل دعوت افطار میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر نثار کھوڑو نے بھی مختصر خطاب کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ اور لوڈ شیڈنگ نے رمضان المبارک کے مقدص مہینہ میں غریب عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کردیا ہے، انہوں وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ اعداد و شمار کا ہیر پھیر اور نمبروں کا گورکھ دھندہ ہے، ملکی معیشت ایک اکاﺅنٹنٹ کے ہاتھ میں دے دی گئی اور ملک کا کوئی وزیر خارجہ بھی نہیں، حکومت معاشی ترقی کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے یہ کیسی معاشی ترقی ہے کہ ایک ڈالر کا مال فروخت کرتے ہیں اور100ڈالر کا مال بیرون ملک سے منگواتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب لیپ ٹاپ اپنے پاس رکھیں، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ نہیں روزگار چاہئے، بیماروں کو اسپتالوں میں علاوج و معالجہ کی سہولیات چاہئیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں لوہے اور چوزے کا کاروبار کون کرتا ہے سب جانتے ہیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف سے کہا کہ آپ کیسے باپ ہیں اپنی کرسی اور مال بچانے کیلئے بچوں کوآگے کردیا ہے جے آئی ٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا آپ کو جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اب آپ کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، اب ہم آر او الیکشن نہیں ہونے دینگے، دھاندلی کی پیداواروں کو ہر صورت میں روکنا ہوگا اور پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو عبرت ناک شکست دے گی۔ بلاول بھٹونے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آپ کے ساتھ اور آپ کی اولاد کے ساتھ کوئی زیادتی ہو، فیئرٹرائل سب کا حق ہے لیکن ساتھ میں احتساب بھی ہونا چاہئے،میاں صاحب آپ مان لیں، آپ کے اندر ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ پوری طرح آئندہ انتخابات کیلئے فال اور متحرک ہوجائیں، میں رمضان میں چوروں صوبوں کے دورے پر جارہا ہوں اور عید کے بعد بھی اپنی عوامی رابطہ مہم جاری رکھوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain