راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزی کا بہادری سے جواب دیتے ہوئے بھارتی بنکر تباہ کر دیئے ، پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے جواب دیا ۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی بنکر تباہ کر دیئے گئے جبکہ پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔