دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے کے الزام میں سعودی عرب‘ بحرین‘ متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے۔ یمن میں جاری جنگ سے قطری فوج واپس بلانے پر سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی سرحدیں سیل کردیں۔ سعودی عرب نے فضائی اور سمندری رابطہ منقطع کردیا۔ بحرین نے بھی قطر پر اندرونی امور میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ قطر علاقائی سکیورٹی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ ادھر یمن نے قطر کے سفارتکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک سے نکلنے کی ہدایت جبکہ شہریوں کو چار روز میں ملک چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔لیکن پاکستان نے قطر کیساتھ تعلقات ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔