کوئٹہ، مستونگ، راولپنڈی، کراچی، دریا خان ( نمائندگان خبریں) بلوچستان کے علاقے مستونگ مےں سکےورٹی فورسز کے سرچ آپرےشن کے نتیجے میں کا لعدم تنظےم کے اہم کما نڈروں سمےت کم از کم 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،اےک گرفتارکرلیاگیا۔سکےورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ سے 50 کلو مےٹر کے فاصلے پر واقع پہاڑی علاقے کوہ ما ران میں 24مئی کو کوئٹہ سے اغواءہونے والے چینی جوڑے کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر بازیابی کیلئے سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کےا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی فورسز کی جوابی کاروائی مےںکالعدم تنظےم کے 9اہم کمانڈروں سمےت 13سے زائددہشت گردوں کی ہلا کت کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،ےہ علاقہ کا لعدم تنظےم کا ہےڈ کوارٹر بتا ےا جاتا ہے جہاں سے وہ ملک بھر مےں اپنا نےٹ ورک چلا رہے تھے جبکہ انتہائی تربےت ےافتہ دہشت گردوں کی جانب سے فوسز پر چھوٹے بڑے ہتھےاروں سے حملہ کےا گےا جس مےں 10سے زائد افسران و اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے ،زخمی اہلکاروں کو سی اےم اےچ کوئٹہ منتقل کردےا گےا ،جبکہ اےک دہشت گرد نے اپنے آپ کو فورسز کے حوالے بھی کردےا ہے ۔ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ نے آپرےشن کی تصدےق کی ہے تاہم انہوں نے تفصےلا ت سے متعلق آگاہ نہےں کےا ۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 2 افسران سمیت 5 جوان زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں نے غار میںپناہ لے رکھی تھی۔ دہشت گرد بلوچستان میں بڑے پیمانے پر کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آپریشن کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ انٹیلی جنس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے اہم کمانڈر کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا، کمانڈر شاہ جڑواں شہروں میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈر شاہ کو راولپنڈی کے مضافات سے گرفتار کیا گیا۔ کمانڈر شاہ اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈر شاہ راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا زیرحراست دہشت گرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے بھکر سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاردہشت گرد محمد شریف2015کے دوران تخریبی کاروائی میں ملوث رہا جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے دہشت گرد کے قبضہ سے بارودی مواد تین ڈینوٹائٹرز سمیت دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے دہشت گردوں سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق جیکسن کے علاقہ میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا رکن سعید عالم عرف عالم پٹھان کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزم ایئر پورٹ حملے،ڈکیتیوں اور اسلحہ کی ترسیل میں ملوث رہا ہے جبکہ سعودآباد اور مدینہ کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان علی کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ملزم ہڑتالوں کے دوران دکانیں بند کروانے ،بھتہ وصولی، کھالیں اور لسانی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرنے میں ملوث رہا ایک اور کارروائی میں رینجرز نے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے ملزم نے مخالف جماعت کے 16 افراد کو ٹارگٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے رینجرز نے پاک کالونی،سائٹ،سپر ہائی وے اور سعود آباد کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے دو کارندوں اور منشیات فروشوں سمیت دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ، گولیاں،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کر لی گئی ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔