تازہ تر ین

گیسٹرو

ڈاکٹر نونشین عمران
”گیسٹرو انڈرائی ٹس“ جسے عام طور پر ”گیسٹرو“ کہا جاتا ہے۔ معدہ اور آنت میں ہونے والی انفیکشن اور سوزش ہے۔ اس کی وجہ بیکٹیریا، وائرس، پیراسائٹ (طفیلی کیڑے) یا فنگس ہو سکتے ہیں۔ جراثیم کھانے پینے کی اشیا یا گندھے ہاتھوں سے منہ میں جاتے ہیں اور نظام ہضم میں شامل ہو کر انفیکشن پیدا کرتے ہیں۔ چھوٹے بچوں میں گیسٹرو کی سب سے عام وجہ ”روٹا وائرس“ اور کولرا بیکٹیریا ہے۔ انفیکشن ہے۔ چونکہ وائرس اور فنگس سے ہونے والی انفیکشن پر اینٹی بائیوٹک اثر نہیں کرتی اس لئے علاج کے دوران بینٹی بائیوٹک کا کردار محدود ہو جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں تقریباً دس ارب کے قریب بچے گیسٹرو کا شکار ہوتے ہیں۔ پانچ سال سے کم عمر کروڑوں بچے علاج نہ ہونے پر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچوں میں سال میں دو سے تین بار گیسٹرو ہو سکتا ہے۔ گیسٹرو کے دوران بچے کو قے اور دست دونوں لگ سکتے ہیں۔ پیٹ میں درد یا مروڑ اٹھتا ہے۔ جسم میں جراثیم داخل ہونے کے 12-72 گھنٹوں میں یہ علامات شروع ہو جاتی ہیں۔ وائرس خاص کر روٹا وائرس سے 7-14 دن میں بچہ صحت یاب ہو جاتا ہے۔ بیکٹیریا سے گیسٹرو میں بچے کو پاخانے میں خون اور زیادہ پیپ ریشہ بھی آتا ہے۔ یہ بعض اوقات زیادہ عرصہ لیتا ہے۔ بچہ کو بخار، سردرد اور جسم درد بھی ہوتا ہے۔ انفیکشن بذات خود اتنا بڑا مسئلہ نہیں بنتی جتنا کہ اس کے باعث ہونے والی ڈی ہائیڈریشن یعنی پانی کی کمی مسئلہ بنتی ہے۔ اسی باعث بچوں میں اموات ہوتی ہیں۔ تقریباً دس فیصد مریضوں میں پانی کی شدید کمی ہو جاتی ہے۔ اس سے مریض کو شدید نقاہت، غنودگی، نیم بے ہوشی ہو سکتی ہے۔ گیسٹرو کی علامات کے ساتھ پانی کی کمی سے ہونے والی علامات دیکھنے کے لئے جلد کی خشکی، جلد کا تناﺅ دیکھیں، جلد بالکل ڈھیلی ہو جائے گی۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ مریض کے ہاتھ کو اوپر اٹھائیں۔ انگلی یا انگوٹھے سے جلد کو ایک جگہ سے اتنا دبائیں کہ سفیدی مائل ہو جائے۔ پھر چھوڑیں اور دیکھیں کہ دوسیکنڈ میں نارمل رنگت ہو جانی چاہئے۔ بچوں میں یہ سینے کی درمیانی چوڑی ہڈی کی جلد کو دبا کر کہا جا سکتا ہے۔ جلد کی رنگت جتنی زیادہ دیر میں نارمل ہو، خون کی گردش اتنی ہی کم ہے۔
احتیاط کے لئے کھانا ہمیشہ اچھی طرح پکا کر کھائیں۔ پانی ابال کر یا فلٹر والا لیں۔ ہاتھ صابن سے دھو کر رکھیں۔ گیسٹرو کی علامت جیسے ہی شروع ہو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اس وقت تک اور آر ایس نمکول کا استعمال کرتے رہیں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain