تازہ تر ین

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے سب سے اہم خبر، ہوشیار رہیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں سٹیٹ بینک اور متعلقہ سکیورٹی اداروں کی غفلت اور عدم توجہ کے با عث پرائز بانڈز کا غیر قانونی کاروبار عروج پر پہنچ گیا ،چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے جعلی پرائز بانڈ ز کی خرید و فروخت بڑھ گئی، شہری بڑی تعداد میں نوسر بازوں کے ہاتھوں لٹنے لگے ، کالا دھن سفید کرنے کیلئے مافیا نے پرائزبانڈ کے کاروبار میں سرمایہ لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پرائز بانڈز کا ہونیوالا تمام کاروبار غیر قانونی ہے۔ سٹیٹ بینک کے باہر کھڑے لوگ اور بڑی دکانیں بنا کر پرائز بانڈ فروخت کرنیوالے تمام افراد غیر قانونی طور پر کاروبار کر رہے ہیں جنہیں مبینہ طور پر سٹیٹ بینک کے بعض افراد اور سکیورٹی اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ کسی بھی بانڈ کی قرعہ اندازی کے قریب یہ مافیا غیر قانونی طورپر شہریوں سے اضافی رقم وصول کر کے انہیں پرائز بانڈ فروخت کرتا ہے جبکہ قانونی طور پر پرائز بانڈ سٹیٹ بینک یامنتخب برانچوں سے ہی خریدا جا سکتا ہے۔ خوفناک پہلو یہ ہے کہ مافیا نے جعلی پرائزبانڈ ز کا کاروبار بھی شروع کر دیا ہے اورلاکھوں روپے کے جعلی بانڈز شہریوں کو فروخت کر د ئیے ہیں، جعلی بانڈز پر اصل بانڈز کے نمبر ہی درج کئے جاتے ہیں اور انہیں پکڑنے کیلئے کوئی میکنزم موجود نہیں ہے۔ چند روز قبل ایف آ ئی اے نے ایک گر وہ کو پکڑا تھا جس نے جعلی بانڈز بنا نے کیلئے مشین نصب کر رکھی تھی اور 15 ہزار والے بانڈز شہریوں کو فرو خت کر دئیے تھے۔ سٹیٹ بینک کے پبلک ریلیشن آفیسر عابد نے بتایا کہ سٹیٹ بینک اور متعلقہ بینکوں کے علاوہ کسی شخص کو پرائز بانڈ فروخت کرنے کی اجازت نہیں، ہمارے پاس چیکنگ کی کوئی اتھارٹی نہیں ہے ،کارروائی کیلئے وقتاً فوقتاً متعلقہ اداروں کو خط جاری کرتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل جمیل میوکا کہنا ہے پرائز بانڈز کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف جلد کریک ڈاﺅن کیا جا ئیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain