کارڈف( بی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم پر بھارت کیخلاف میچ سے قبل ہی خوف سوار تھا اور انہیں یقین نہیں تھا کہ بھارتی ٹیم کو ہرایا جا سکتا ہے مگر جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم دباو¿ سے باہر نکل آئی جس کے سبب اچھے نتائج سامنے آئے۔ قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق پروٹیز کیخلاف بہتر کھیل نے کھلاڑیوں کا موڈ تبدیل کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں اور اصل میں یہی ان کی محنت کا ثمر ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف حالات میں خود کو بلند کرنے کا وصف سیکھ لیا ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ سے قبل ڈریسنگ روم کا ایک چکر لگانے پر انہیں اس بات کا احساس ہو گیا تھا کہ ان کے کھلاڑی بھارت کو نہیں ہرا سکتے لیکن جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے پہلے ماحول اس کے برعکس تھا اور کھلاڑیوں میں اعتماد دکھائی دے رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لگی لپٹی کے بجائے سیدھی اور سچی بات کہنے کے عادی ہیں اور بہترین بات یہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ماضی کے مقابلے میں اب ان کی بات چیت کو غور سے سنتے اور عمل کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بھی سمجھنا شروع کر دیا ہے جس نے ڈریسنگ روم کا ماحول بھی کسی حد تک تبدیل کردیا۔ مکی آرتھر کے مطابق وہ ایک ایسے معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ہمہ وقت پختگی کے ساتھ بات کی جاتی ہے اور باتوں کو شکر میں لپیٹنے سے گریز کیا جاتا ہے