لاہور(ویب ڈیسک ) معروف سرچ انجن گوگل زندگی کے ہر شعبے میں ہی سروسز فراہم کر رہا ہے اور گوگل ٹرانسلیشن بھی ایک ایسی ہی سروس ہے جس کے تحت دنیا کی بہت سی زبانوں میں لکھے الفاظ اور جملوں کو ٹرانسلیٹ کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔طلبائ اور ہر شعبے میں کام کرنے والے افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور بجائے کسی ڈکشنری کے اپنے سمارٹ فون کے ذریعے ہی یہ سہولت استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ایک صارف نے چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کو انگریزی سے اردو میں ٹرانسلیٹ کرنے کیلئے گوگل ٹرانسلیشن کا سہارا لیا تو یہ دیکھ کر جھٹکا لگ گیا کہ گوگل اب بھی سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو پاکستان کا آرمی چیف سمجھتا ہے۔
حالانکہ انہیں گئے ہوئے عرصہ گزر چکا ہے اور ان کے بعد آرمی چیف کی ذمہ داریاں سنبھانے والے راحیل شریف بھی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے جا چکے ہیں اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ اس عہدے پر براجمان ہیں لیکن شائد لوگوں کو لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ رکھنے والے گوگل کو بھی اپ ڈیٹ ہونے کی ضرورت ہے۔