اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کیا تو پارٹی نئے انتخابات کی طرف جانے کے بجائے آئندہ عام انتخابات تک نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی عہدیدار کا مزیدکہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کا آپشن جماعت میں پسندیدہ نہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے،تین گھنٹے جاری رہنے والی تفتیش کے بعدانہوں نے میڈیا کے سامنے ایک تحریری بیان بھی پڑھ کر سنایا ،سیاسی حلقوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بنتے منظر نامے پر چہ مگوئیوں پر لیگی رہنما نے وضاحت کی کہ مسلم لیگ نئے انتخابات کے بجائے نیا وزیر اعظم منتخب کرے گی اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے۔سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کیا تو پارٹی نئے انتخابات کی طرف جانے کے بجائے آئندہ عام انتخابات تک نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔