تازہ تر ین

دانیال عزیز کی چمچہ گیری بارے سابق آرمی چیف کا حیران کُن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے شریف خاندان سے متعلق منی لانڈرنگ کا حلفیہ بیان دیا تھا ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا نہ ڈرایا دھمکایا گیا۔ شریف برادران جھوٹ بولتے ہیں۔ منی ٹریل میں سب کچھ سامنے تھا۔ مزید کیا ثبوت چاہئے تھے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے ٹرائل پر سوشل اور تمام میڈیا پر باتیں ہورہی ہیں۔ نوازشریف نے میرے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان پر کرپشن کا کیس پہلے بنا تھا۔ طیارہ ہائی جیکنگ کا کیس بعد میں بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کی دھمکی میں نہیں آیا۔ دھمکی کا مقابلہ کرتا ہوں۔ نوازشریف کو سعودی عرب کسی کی دھمکی پر نہیں بھیجا گیا تھا۔ بلکہ شاہ عبداللہ نے درخواست کی تھی۔ شاہ عبداللہ کے ذریعے ڈیل کی وجہ سے معاملہ کولڈ سٹوریج میں چلا گیا۔ قطر بھارت کو او آئی سی کا رکن بنانے کیلئے کوشش کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عامر عزیز کو نہیں جانتا۔ معلوم نہیں اس کے ساتھ میرے تعلقات کیوں نہیں بنائے جارہے ہیں۔ اس قسم کی باتیں پانامہ کیس کو طول دینے کیلئے کی جارہی ہیں۔ دانیال عزیز وزارت کیلئے چمچہ گیری کررہے ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے پانامہ میں نام آنے پر استعفی دیا۔ ان کی حمایت میں کوئی حکومتی نمائندہ نہیں نکلا تھا۔ سابق صدر نے کہا کہ ملک واپس ضرور آﺅں گا۔ تیسری بڑی سیاسی جماعت بنانے کیلئے جدوجہد کررہا ہوں۔ جس دن تیسری جماعت بن گئی۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی ختم ہوجائیں گی اور بعد میں تبدیلی آئے گی۔ تحریک انصاف سولو فلائیٹ میں ہے۔ وہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم اگر انگلینڈ کی طرح کا پرفارم کرے گی تو ضرور جیتے گی۔ امید ہے کہ پاکستان فائنل میں فاتح ہوگا۔ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain